- گونگا بچہ کیوں پیدا کیا؛ طعنوں پر ماں نے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
ہمارے دور میں غربت کم ہوئی، آنے والے دنوں میں بڑا پیکیج لارہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حیران ہوں اپوزیشن ای ایم وی کی مخالف کیوں ہے حالانکہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں ول سکتا، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے بڑا پیکیج لا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے آج کے دور میں ہر چیز میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ گیا ہے اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا، حیران ہوں کہ الیکشن کے معاملے میں اپوزیشن جدید ٹیکنالوجی (الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال) کی مخالفت کر رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب باہر سے آرہا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، کورونا میں ملک کی معیشت کو بچانے والا پاکستان واحد ملک تھا، ہمارے دور میں ملک سے غربت کم ہوئی، غربت ان ممالک میں بڑھتی ہے جہاں حکمران چور ہوں، قانون کی بالادستی والے ملک میں غربت نہیں ہوتی، حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہم نے ملک کو کورونا سے نکالا اب مہنگائی سے نکالیں گے، آنے والے دنوں میں بہت بڑا پیکیج لا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پر اربوں لگانے سے ملک ترقی نہیں کرتے، حکومت میں آئے تو تاریخی خسارہ ملا، موجودہ حکومت نے سب سے بڑا تجارتی قرضہ واپس کیا۔
عمران خان نے کہا کہ اگلے 10 برس میں مزید 10 ڈیم بنائیں گے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمیں زیادہ خوراک کا بندوبست کرنا ہوگا، آئندہ دنوں میں تیل کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔