ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں پیشرفت، ملزمان کے ڈی این اے میچ نہیں ہوئے

ویب ڈیسک / کورٹ رپورٹر  ہفتہ 20 نومبر 2021
استغاثہ نے ڈی این اے سیمپل نہ دینے پر مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کی تھیں۔۔ فوٹو : فائل

استغاثہ نے ڈی این اے سیمپل نہ دینے پر مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کی تھیں۔۔ فوٹو : فائل

کراچی:  ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیشرفت، ملزم جنید اور وقاص کے ڈی این اے ڈاکٹر ماہا سے حاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے لیاقت یونیورسٹی جامشورو کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم جنید اور وقاص کے ڈی این اے ڈاکٹر ماہا سے حاصل نمونے سے میچ نہیں ہوئے۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: ملزمان ڈی این اے سیمپل دینے سے گریزاں

 

استغاثہ نے ڈی این اے سیمپل نہ دینے پر مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل کی تھیں۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ڈی این اے سیمپل میچ نہ ہونے سے مقدمے سے زیادتی کی دفعہ از خود خارج ہوجائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔