نواز شریف اور مریم کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کیلئے نشانہ بنایا گیا شہباز شریف

وقت آگیا ہے غلط اقدامات درست کئے جائیں،شہبازشریف


ویب ڈیسک November 22, 2021
نوازشریف،مریم نوازکونشانہ بنانا بڑی اسکیم کا حصہ تھا،شہبازشریف:فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کےلئے نشانہ بنایا گیا جبکہ قوم انصاف کے لئے نظام انصاف کودیکھ رہی ہے۔

نون لیگ کے صدر شہبازشریف کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ سامنے آنے سے ظاہرہوتا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکوسیاسی عمل سے باہررکھنے کے لئے نشانہ بنایا گیا۔یہ ایک بڑی اسکیم کا حصہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میری نہیں ہے، جسٹس (ر) ثاقب نثار



شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ غلط اقدامات کودرست کیا جائے۔قوم نظام انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں