سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میری نہیں، جسٹس (ر) ثاقب نثار

ویب ڈیسک  پير 22 نومبر 2021
مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے، سابق چیف جسٹس (ر) آف پاکستان (فوٹو: فائل)

مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے، سابق چیف جسٹس (ر) آف پاکستان (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک آڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دو افراد نواز شریف کو سزا دینے اور مریم نواز سے متعلق بات کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس آڈیو کو جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب کیا جارہا ہے جس پر ثاقب نثار نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے خود ساختہ (فیبری کیٹڈ) قرار دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے یہ آڈیو سنی ہے ، یہ آواز میری نہیں ہے، مجھ سے منسوب کی گئی یہ آڈیو خود ساختہ اور جعلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔