آئی سی سی ٹیسٹ آف دی ایئر ٹیم میں تین پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب

ویب ڈیسک  جمعرات 20 جنوری 2022
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیون ولیمسن کو دی گئی ہے (فائل فوٹو)

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیون ولیمسن کو دی گئی ہے (فائل فوٹو)

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں تین پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کے بعد اب سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی سربراہی کیون ولیمسن کو دی گئی ہے۔

ٹیم میں روہت شرما، ڈیموتھ کورتنا رتنے، مارنس لبوشیں، جوئے روٹ، فواد عالم، ریشابھ پانٹ، روی چندرن ایشون، کائیل جیمسن، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز، آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے تینوں فارمیٹز میں سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے بیٹسمینوں، بولرز اور وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے۔ ٹیم کی قیادت اُس کھلاڑی کو دی جاتی ہے جس کی کپتانی میں کسی بھی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وکٹ کیپر کا انتخاب بھی اسی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

گیارہ رکنی ٹیم میں 5 بلے باز، وکٹ کیپر اور چار بولرز ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔