بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز، آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 20 جنوری 2022
بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان نامزد ہوئے تھے ۔ فوٹو : فائل

بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان نامزد ہوئے تھے ۔ فوٹو : فائل

 دبئی: بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان منتخب ہو گئے۔

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا، فخرزمان بھی الیون میں شامل ہیں تاہم محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نہ بن سکی۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

https://twitter.com/ICC/status/1484065696766115842?s=20

سال کی بہترین ٹیم کیلیے بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، پال اسٹرلنگ، جنیمن مالان، راسی وان ڈر ڈوسین، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، وانندو ہسارنگا، مستفیض الرحمان، سمی سنگھ اور دشمانتھا چمارا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان نامزد ہوئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔