- چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری، پاکستان بدترین ممالک میں شامل

(فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایک بار پھر دنیا کا چوتھا بدترین درجہ دیا ہے۔
انڈیکس کے مطابق پاکستان فہرست میں 109 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے شہریوں کو محض دنیا بھر میں صرف 31 مقامات تک بغیر ویزا رسائی حاصل ہے۔ دیگر تین ممالک جن کے رینک پاکستان سے کم ہیں ان میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔
دریں اثنا، آخری درجہ بندی کے مقابلے ٹاپ 10 طاقتور ترین پاسپورٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے،جاپان اور سنگاپور درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں، دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر میں 192 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
درجہ بندی سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کا ویزہ فری/ویزا آن ارائیول اسکور 143 ہے، جو ‘ریکارڈ ہائی’ ہے، یوکرین 34 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ روس 117 کے اسکور کے ساتھ 49 ویں نمبر پر قابض ہے، جو اس سال کے شروع میں 46 ویں نمبر پر موجود تھا۔
برطانیہ کا پاسپورٹ 187 کے ویزا فری اسکور کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ امریکی پاسپورٹ 186 کے اسکور کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان درجہ بندی میں سب سے نیچے ہے جس کے شہری محض 26 مقامات تک بغیر ویزا سفر کرنے کے اہل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔