ملک میں اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، قومی ادارہ صحت


ویب ڈیسک May 09, 2022
نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، قومی ادارہ صحت۔ فوٹو:فائل

پاکستان میں امیکرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نینشل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) COVID-19 ویکسینیشن ہے۔ جب کہ تمام اہل وطن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں