25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے عمران خان

اتوار کو پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے، پی ٹی آئی چیئرمین


ویب ڈیسک May 20, 2022
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کا اعلان کریں گے، اتنی ڈرپوک حکومت ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھانے سے ڈررہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کے لیے نیشنل ایکشن سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلانا چاہتے ہیں تاکہ فیصلے کا بوجھ فوج پر آئے۔

ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا، ن لیگ والے جواب دیں کہ کبھی گیدڑ قوم کا لیڈر بند سکتا ہے، کبھی گیدڑ کو بھی کوئی لیڈر مانتا ہے۔

مزیدپڑھیں: عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اگر میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی کرپشن معاف کر دیتا تو سابق صدرجنرل پرویز مشرف کی طرح میں بھی کرسی بچانے کی کوشش کرتا، 11 سال باریاں لینے والوں نے جنرل مشرف سے این آر او لے کرپھر دس سال ملک کو لوٹا، اٹک جیل میں نواز شریف کے آنسو سے ٹشو پیپر ختم ہوگئے۔



سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے، قوم کو عظیم نہیں بناسکتے، مرنےکا، ذلت کا، رزق میں کمی یا نوکری جانے کا خوف بڑے انسان کو چھوٹا بنا دیتا ہے، موت سے ڈرنے والے کسی فوجی نے بڑے تمغے نہیں لیے، تیس سال سے ملک کو لوٹنے والوں نے سازش کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آئندہ الیکشن تک عوام کو اسلام آباد میں دھرنے کی ہدایت

عمران خان نے اہل ملتان کو مخاطب کرکے کہا کہ بتاؤ جنوبی پنجاب سے اتنے لوٹے کیسے نکلے؟ امریکی ایمبیسی کے لوگ لوٹوں سے ملنا شروع ہوگئے، وہاں سے سازش ہوگئی، اسلام آباد مارچ سے پہلے آج میرا آخری جلسہ ہے، ان سب کا وقت ختم ہوگیا ہے، اسلام آباد میں عوام کا سمندر آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مقروض کرنے والے ملک کے مسئلے حل نہیں کرسکتے، لندن میں بیٹھا ہوا ملک کے فیصلے کررہا ہے، کبھی آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں، کبھی لندن بھاگتے ہیں، وہ خود کو تجربہ کار کہتے تھے، اب پتا لگا ان کو سارا تجربہ کرپشن کا ہے۔

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں