کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا

اسٹاف رپورٹر  پير 23 مئ 2022
(فوٹو: فائ؛)

(فوٹو: فائ؛)

 کراچی: کراچی میں کئی روزہ معتدل موسم رہنے کے بعد پیر کو گرمی کی شدت میں اضافہ رہا، سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں دن بھرموسم گرم ومرطوب رہا۔ ہوا میں نمی کاتناسب 42فیصد تک بڑھنے کے سبب درجہ حرارت اصل سے کئی ڈگری زیادہ محسوس ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دیہی سندھ کے ضلع موہنجودڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔بدین 40.5، حیدرآباد44.6، جیکب آباد 47، کراچی 39.1، لاڑکانہ46.5، مٹھی 42، شہید بے نظیرآباد 47.5،  پڈعیدن 46.5، روہڑی 46، سکھر 44.5، موہنجودڑو48، ٹھٹھہ 35.5، دادو 48، میرپور خاص 41.5، ٹنڈوجام 41.5،سکرنڈ 45.5، خیرپور 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج سے وسطی اوربالائی سندھ میں گرمی کی لہر میں 4سے 5ڈگری کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گوادر میں 41.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

دیگراضلاع بارکھان میں 35.5، دالبندین37، گوادر41.5، جیوانی37.5، قلات25، خضدار35، لسبیلہ45.5، نوکنڈی36، پنجگور35، پسنی39.5، کوئٹہ31، سمنگلی31، سبی45، تربت46، اوڑماڑہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔