بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کو ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا


ویب ڈیسک June 28, 2022
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران تربیت یافتہ کونخوار کتوں کی بھی مدد لی، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ بچوں اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین کو ہراساں کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی ناکام کی کوشش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر

شہداء کے لواحقین اور اہل محلہ نے قابض بھارتی فوج کے جبر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بھارتی فوج نے اپنی کارروائیوں کو تیز کردیا ہے اور تاحال 30 کے قریب نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں