- بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اس ملک کے لیے بہت ضروری ہے، صدر مملکت
- نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا
- اسلام آباد : قائداعظم یونیورسٹی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر دوران تقریب فائرنگ
- پنجاب میں آج سے 16 اگست کے دوران موسلادھار بارش کا امکان
- اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ
- دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی اور والدین قتل
- جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
- بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے مزید امدادی سامان روانہ
- ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید
- کراچی میں جشن آزاد پر ہوائی فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 31 ہوگئی
- وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مزار اقبال پر حاضری
- یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی
- بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا
- وزیراعلیٰ سندھ اور قائم گورنر کی مزار قائد پر حاضری
- پاکستانی کرکٹرز کی ایسوسی ایشن بننی چاہیے
- گرین شرٹس سرد موسم میں ماحول گرمانے کیلیے تیار
- نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری
- طویل القامت14سالہ شنکرکمار اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بند گیا
- سیمنٹ سیکٹر میں اربوں کی جعلی سیلز ٹیکس سپلائیز کا انکشاف
اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب

فواد چوہدری، شیریں مزاری نے تسلیم کرلیا آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے،مریم اورنگزیب:فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی منی گالہ میں چھپ کرغداری،بیرونی سازش کے بیانیے اورقومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلوا رہی ہیں۔ سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے اورگالم گلوچ کے آگے اورپیچھے بشریٰ بی بی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی پاکستان تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیے کی سربراہ ہیں۔آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اورسیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ جوڑنا بشریٰ بی بی کا بیانیہ ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا۔ پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غداری کے پرچے بنوائے۔ بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلے کرتے پکڑے گئے ہیں۔ عمران صاحب بائے گونز آر بائے گونز کے معافی نامے امریکا پہنچا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔