- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
بھارتی اداکار اوم پوری ساتھی اداکاروں کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

اوم پوری اور دیویا دتہ کل لاہور کے الحمراء ہال میں اسٹیج ڈرامہ ’’تیری پریتم‘‘ پیش کریں گے۔ فوٹو؛ایکپسریس نیوز
لاہور: برصغیر پاک وہند کے مقبول اداکاراوم پوری ساتھی اداکارہ دیویا دتہ اور گلوکار ہنس راج ہنس کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
واہگہ باڈر سے لاہور پہنچنے پر ان کا استقبال برفی تھیٹر پروڈکشنز کے روح رواں بدر خان نے کیا جس کی تمام تیاریوں کو پہلے ہی حتمی شکل دیدی گئی تھی، واہگہ باڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ ان کی بہت خواہش تھی کہ پاکستان دیکھیں اور خاص طور پر لاہور جسے دیکھ کر پیدا ہوگیا ہوں۔ بھارت سے آنیوالے مہمانوں کو مقامی ہوٹل میں ٹہرایا جائے گا جب کہ دونوں فنکار کل لاہور کے الحمراء ہال میں اسٹیج ڈرامہ ’’تیری پریتم‘‘ پیش کریں گے۔ 3 روزہ اس خصوصی کھیل میں اوم پوری اور دیویادتہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ تکنیکی سہولیات کے لیے ان کی ٹیم کے ارکان بھی وہاں موجود ہوں گے۔
واضح رہ کہ پہلی بار پاکستان یاترا کرنے کے خواہشمند اوم پوری یہاں آنے سے قبل ہی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ یہاں پراسٹیج ڈرامہ کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کی سیر بھی کریں گے اور یہاں کے لذیذ پکوان بھی کھائیں گے جس کے لیے ان کے میزبان، اداکار بدر خان نے تمام شیڈول ترتیب دے رکھا ہے جس کے مطابق وہ لاہور میں مصروف رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔