منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے فیٹف کی ہدایات پر ایاٹا اور پاکستانی نجی الائنز کے اعتراضات

ویب ڈیسک  جمعرات 25 اگست 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کراچی: ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے مسافروں کے کرنسی و کسٹمز ڈاکلئیریشن کے معاملے پر پاکستان کی نجی لائنز اور بین الاقوامی ایاٹا نے جاری احکامات پر اعتراضات کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانسل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے معاملے پر پاکستان کی نجی لائنز اور ایاٹا نے اعتراضات اٹھا دئیے۔

ایئرلائن آپریٹرز کمیٹی اور بین الاقوامی ہوابازی تنظیم آیاٹا نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کسٹم کو تحفظات پر مبنی خطوط ارسال کیے ہیں،جس کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ کے وقت ڈیکلریشن فارم دے کر تو وصول کرسکتے ہیں۔

ایئرلائنز آپریٹرز اور ایاٹا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے فلائٹ میں اناؤسمنٹ تو کرسکتے ہیں اور مسافر کی درخواست پر فارم بھی دے سکتے ہیں،مگر کسی مسافرکو فارم پر کرنے کے لیے مجبور نہیں کرسکتے جبکہ مسافروں کو پُرشدہ فارم کسٹمز کے حوالے کرنے کے پابند بھی نہیں کر سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔