امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا واہگہ بارڈر کا دورہ

ویب ڈیسک  بدھ 28 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور واہگہ پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پنجاب رینجرز نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اس سے قبل لاہور کے مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کرچکے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاک انڈیا بارڈر واہگہ کا دورہ کیا۔

امریکی سفیر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی مشترکہ پریڈ کے دوران دونوں طرف کے عوام کا جوش وجذبہ دیکھ کربہت خوش ہوئے۔

اس موقع پرانہوں نے رینجرزکے جوانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، امریکی مہمان کو پنجاب رینجرزکی طرف سے تحائف دیئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔