جی او سی گوادر ڈویژن کی پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل انسٹیٹیوٹ میں طلباء کیساتھ خصوصی نشست

طلباء اور فیکلٹی ممبران نے عسکری قیادت سےسوالات کیے


ویب ڈیسک December 13, 2024

گوادر:

جنرل آفیسر کمانڈنگ گوادر ڈویژن کی پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل انسٹیٹیوٹ میں طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے عسکری قیادت سےسوالات کیے۔

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کا جنرل آفیسر کمانڈنگ گوادر ڈویژن کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد ہوا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سیشن کے دوران شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بلوچستان کے حالات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مہمان خصوصی نے یونیورسٹی آف گوادر اور پاک چین انسٹیٹیوٹ کو بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کے راہ میں کلیدی کردار ادا کرنے پر بھرپور ستائش کی۔

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سی پیک کی تحت 10 ملین ڈالر  کی گرانٹ سے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT) سے منسلک شدہ یہ ادارہ مقامی نوجوانوں کو میری ٹائم، ای کامرس اور سافٹ ویئر کے مفت کورسز اور ڈپلومہ پروگرام فراہم کرتا ہے۔

مہمان خصوصی نے طلبہ سے قومی یگانگت اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی ترقی کی اصل طاقت ہیں اور بلوچستان کے نوجوان بے حد باصلاحیت اور محنتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پرطلباء اور اساتذہ نے گوادر میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں