امریکا میں پاکستانی سفیر کی خارجہ امورکمیٹی کے نومنتخب چیئرمین سے ملاقات

تعاون آگے بڑھنے کے لیے بہترین راستہ ہے، برائن ماسٹ


ویب ڈیسک December 13, 2024

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین برائن ماسٹ سے ملاقات کی۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ رکن کانگریس برائن ماسٹ ایک  متحرک رہنما ہیں۔ انہیں حال ہی میں ہاؤس فارن افیئر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ برائن ماسٹ  سے مل کر خوشی ہوئی۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے گہرے   اقتصادی  روابط  کے ذریعے  پاک امریکا  دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے  حوالے سے پرامید گفتگو کی۔ عالمی منظر نامے کے تناظرمیں پاک امریکا تعاون اور شراکت داری کو آگے بڑھانے کے امکانات اور راہیں تلاش کیں۔

پاکستان کی جغرافیائی ، سیاسی اور جیو اکنامک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے رکن کانگریس برائن ماسٹ نے کہا کہ تعاون آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں