بابراعظم نے کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

مہمان انگلش ٹیم کے خلاف 61 رنز اسکور کرکے تاریخ رقم کرسکتے ہیں


ویب ڈیسک September 28, 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) مہمان انگلش ٹیم کے خلاف 61 رنز اسکور کرکے تاریخ رقم کرسکتے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔

آئی سی سی کی ٹاپ فائیو رینکنگ میں شمار قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم میں قذافی اسٹیڈیم میں مہمان انگلش ٹیم کے خلاف ایک اور تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی ٹی20 فارمیٹ میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے بلے باز ہیں تاہم بابراعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ کوہلی کے اس ریکارڈ پر بھی قبضہ جماسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ٹی20 میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلےباز

ویرات کوہلی نے اس کارنامے کو سرانجام دینے کیلئے 81 اننگز کا سہارا لیا تھا تاہم بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں 3 ہزار رنز بنانے سے محض 61 رنز دور ہیں جبکہ انہوں نے 79 اننگز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں میچ میں اگر بابراعظم 61 رنز اسکور کرلیتے ہیں تو وہ کوہلی کے اس ریکارڈ کو اپنے نام کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کے والد نے ننھے مداح کی خواہش پوری کرنے کی حامی بھرلی

قبل ازیں بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلے باز بنے تھے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں 66 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل 218 اننگز میں حاصل کیا جبکہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کیلئے 243 اننگز کا سہارا لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں