بابراعظم ٹی20 میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلےباز

کوہلی نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کیلئے 243 اننگز کا سہارا لیا تھا


ویب ڈیسک September 23, 2022
(فوٹو: پی سی بی) کوہلی نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کیلئے 243 اننگز کا سہارا لیا تھا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بلےباز بن گئے۔

انگلینڈ کے خلاف 66 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیلنے والے کپتان بابراعظم نے یہ سنگ میل 218 اننگز میں حاصل کیا جبکہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کیلئے 243 اننگز کا سہارا لیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلےباز کرس گیل نے 213 اننگز میں 8 ہزار رنز مکمل کیے تھے جو فہرست میں اب بھی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر، رضوان کی جوڑی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی20 کی 36 اننگز میں 56.73 کی اوسط سے 1 ہزار 929 رنز بنارکھے ہیں جبکہ بھارتی جوڑی روہت شرما اور شیکھر دھون نے 52 اننگز میں 33.51 کی اوسط سے 1 ہزار 743 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے سرفراز احمد سے اہم اعزاز چھین لیا

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں، انہوں نے سرفراز احمد سے اعزاز چھین لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں