بابراعظم نے سرفراز احمد سے اہم اعزاز چھین لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
(فوٹو: ایکسپریس ویب) گزشتہ روز بابر الیون نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی20 میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی

(فوٹو: ایکسپریس ویب) گزشتہ روز بابر الیون نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی20 میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سرفراز احمد کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

انگلینڈ کے خلاف 7 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بابر الیون نے 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی کر سابق کپتان سرفراز احمد کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، انہوں نے بحیثیت کپتان 49 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30 میچز میں فتح سمیٹی۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف فتح؛ قومی ٹیم نے کون سا منفرد اعزاز حاصل کیا؟

اس سےقبل یہ ریکارڈ سابق کپتان سرفراز احمد کے پاس تھا، ان کی کپتانی میں پاکستان نے 37 میچز کھیلے جس میں انہیں 29 میچز میں کامیابی ملی۔

واضح رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، میچ میں بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10وکٹوں سے شکست دے دی

یاد رہے کہ کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں۔اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1573024768340754435

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔