- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمران خان کو آئندہ سماعت پر ہرصورت پیشی کی ہدایت
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی۔
دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان زخمی ہیں، سفر نہیں کر سکتے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی اجتماع میں موجود تھے۔اس کیس کو زیادہ دیر التو کا شکار نہیں بنا سکتے۔عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان اسلام آباد میں موجود ہیں یا لاہور؟ بابر اعوان نے بتایا کہ عمران اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔
انسداد ہشت گردی عدالت میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی۔عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر عمران خان کی پیشی ہر صورت یقینی بنائیں۔وکیل نے کہا کہ عمران خان عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں مگر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی، جس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کا حکم نامہ آپ کے پاس ہے؟۔
بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ حکم نامہ تحریری طور پر نہیں، زبانی کہا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کے داخلے کے معاملے پر عدالت انتظامیہ سے وضاحت بھی طلب کر سکتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔