کمشنر کراچی کے خواب کی تکمیل کا آغاز؛ لیاری کا ایک فٹبال کوچ انگلینڈ روانہ

نعیم خانزادہ  اتوار 12 فروری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی پورٹ ٹرسٹ گراؤنڈ میں فٹبال کیمپ کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں تربیت کے لیے منتخب کوچ زبیرغلام رسول بلوچ انگلش کوچ الیکس پائک کے ہمراہ دو ہفتے کے لیے سوئنڈن ٹاون روانہ ہو گئے۔

قبل ازیں فٹبال کیمپ کی اختتامی تقریب میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور انگلش کوچ الیکس پائک اور دیگر نے شرکت کی۔ کمشنرکراچی نے کہا کہ لیاری میں فٹبال کا زبر دست ٹیلنٹ ہے وہ آگے بڑھنے کا شوق صلاحیت اور جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل سوینڈن ٹاون کلب کے ساتھ کراچی فٹبال کلب کے درمیان ہونے والے مفاہمتی معاہدہ کے تحت کراچی کے فٹبال کے انڈر 15 بچوں کے لئے ٹرائل کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں 800 سے زائد بچوں نے شرکت کی تھی۔

کشمنر کراچی کا کہنا تھا کہ بچوں کی کارکردگی کے نتیجے میں 23 بچوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں کوچ بھی شارٹ لسٹ کیے جو انگلینڈ میں تربیت حا صل کرنے کے اہل ثابت ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال سے جاری ان کوششوں کے نتیجے میں ہمارا ایک ہونہار کھلاڑی بحیثت کوچ منتخب ہو کر ٹریننگ کے لیے انگلینڈ جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔