دہشتگردوں نے ایک ماہ تک ریکی کی، پہلے بھی پولیس آفس آئے تھے، کراچی پولیس

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 فروری 2023
دہشتگردوں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ

دہشتگردوں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ

  کراچی: پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگرد ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

کراچی پولیس آفس پر حملہ کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے ، دہشتگردوں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر کلیئرنس آپریشن مکمل، 3 دہشت گرد ہلاک، رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید

عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر دہشتگرد پہلے بھی آچکے تھے۔

عرفان بلوچ نے مزید کہا کہ ریکی مکمل کرنے کے بعد حملہ کیا گیا، صدر کی طرف سے دہشتگرد ایک گاڑی میں آئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔