’’بھارت میں ورلڈکپ جیت کر ہندوستان کو تھپڑ لگاکر واپس آئیں‘‘

ایشیاکپ کے حوالے سے نجم سیٹھی کے بیانات بار بار تبدیل ہورہے ہیں، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک May 21, 2023
ایشیاکپ کے حوالے سے نجم سیٹھی کے بیانات بار بار تبدیل ہورہے ہیں، شاہد آفریدی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ایشیاکپ سے متعلق مسلسل موقف تبدیل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے انھیں اپنا موقف مسلسل نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کبھی کہتے ہیں ایشیاکپ یہاں ہونا چاہیے، کبھی کہتے ہیں ایشیائی ایونٹ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آرہی وہ ہر جگہ کیوں انٹرویو دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کیلئے نائب کپتان کے نام کے اعلان کی ضرورت نہیں، شاہد آفریدی

سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ کے سربراہ کی کرسی پر کسی مضبوط اعصاب کے مالک شخص کو ہونا چاہیے، بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے، اس ذمہ داری پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ2023؛ پاکستان کو بھارت جاکر میچ کھیلنا چاہیئے، شاہد آفریدی

پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلیے بھارت کے ٹیم نہ بھیجنے پر ورلڈکپ کیلیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نہ جانے کے بارے میں وہ کیوں کہہ رہے ہیں، اس کو تو مثبت انداز میں لینا چاہیے، انہیں چاہیے کھلاڑیوں اور کپتان سے کہیں کہ ورلڈکپ جیت کر ہندوستان میں انہیں تھپڑ لگا کر واپس آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں