ورلڈکپ؛ مسٹر 360 ڈی ویلیئرز نے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2023
سابق افریقی کپتان نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل نہیں کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق افریقی کپتان نے پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل نہیں کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اور مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

سابق کپتان اور مسٹر 360 نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک دلچسپ سیشن رکھا جس میں ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرنے والی ٹیموں کی فہرست ترتیب دی۔

جنوبی افریقہ کرکٹر نے پروٹیز کو بھی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیم میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جبکہ میزبان بھارت ٹورنامٹ میں کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آکاش چوپڑا نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

انہوں نے کہا کہ پروٹیز کا اسکواڈ بہت اچھا ہے لیکن تھوڑا نہ تجرنہ کار ہے، مجھے معلوم ہے ہمارے کوچ روب والٹر کیا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئن مورگن نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔