ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسوں پر ہتھیاروں کے اندراج کے لیے بوگس رسیدیں جاری

رضوان آصف  جمعـء 18 اگست 2023
ایک رسید کے عوض 50 ہزار روپے سے زیادہ رقم وصول کی جا رہی ہے—فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایک رسید کے عوض 50 ہزار روپے سے زیادہ رقم وصول کی جا رہی ہے—فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: ناقص قوانین کی وجہ سے ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسوں پر ہتھیاروں کے اندراج کے لیے بوگس رسیدیں جاری ہونے لگیں۔

پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں ایک مرتبہ بھی خودکار ہتھیاروں کی کمرشل امپورٹ نہ ہونے اور ملک بھر میں کسی بھی مجاز اسلحہ ڈیلر کی اسٹاک انونٹری میں خودکار ہتھیاروں کی تعداد ’’ صفر ‘‘ ہونے کے باوجود ناقص قوانین اور ذمے دار اداروں اور محکموں کی غفلت اور کمزور مانیٹرنگ کے سبب ممنوعہ بور اسلحہ لائسنسوں پر ہتھیاروں کے اندراج کیلیے بوگس اسلحہ ڈیلر رسیدیں جاری کی جا رہی ہیں۔

ایک رسید کے عوض 50 ہزار روپے سے زیادہ رقم وصول کی جا رہی ہے، بوگس رسیدوں کا دھندہ کرنے والے اسلحہ ڈیلر بوگس رسید پر ویپن ٹرانسفر لکھ رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے نئے آرمز رولز کے تحت ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس پر ہتھیار تبدیل کرنے کیلیے پرانے ہتھیار کو سرکاری مال خانہ میں جمع کروانے کے بعد وفاقی سیکرٹری داخلہ سے باضابطہ اجازت لینا ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔