قتل کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی ضمانت منظور
کمرہ عدالت سے گرفتاری کے بعد دائر کی گئی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی ضمانت منظور کرلی۔
اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے قتل کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کی ضمانت خارج، کمرۂ عدالت سے گرفتار
پولیس کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر نے جائیداد کے تنازع پر ایک شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر کو عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے ضمانت کی درخواست دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محمود جان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔