سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کی ضمانت خارج کمرۂ عدالت سے گرفتار

محمود جان پر الزام ہے کہ انہوں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا


ویب ڈیسک October 23, 2023
(فوٹو : فائل)

سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کو قتل کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جہانزیب شنواری کے روبرو ہوئی۔

عدالت نے محمود جان کی درخواست خارج کردی جس پر پولیس نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود جان پر الزام ہے کہ انہوں نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا، اس کا مقدمہ محممود جان کے خلاف پولیس تھانہ ریگی میں درج ہے۔ محمود جان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے درخواست خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں