- اسد شفیق نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
- کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
- پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے
- خوابوں والی سرکار منظور وسان کی مزید سیاسی پیش گوئیاں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ڈاکٹروں کا ”وائٹ کوٹ مارچ“
- کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، بولڈ ہونے کے باوجود بیٹسمین کو آؤٹ نہیں دیا گیا
- امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی؛ ہلاکتیں
- دماغ دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار میں وجود میں آیا
- دو گھنٹے تک فون کا استعمال نوجوانوں کے لیے مفید قرار
- صابن کی مدد سے عمارت کی جگہ تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب
- کراچی؛ پیاز 200 روپے کلو تک پہنچ گئی،سبزیوں کے نرخ بھی آسمان پر، شہری پریشان
- کرک؛ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں آگ لگنے سے 8 بچے زخمی
- غزہ پراسرائیلی بمباری؛ مصر کے صدارتی الیکشن میں السیسی کا مستقبل داؤ پر
- ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- غزہ پر سلامتی کونسل کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ
- انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
- لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- آرمی چیف امریکا کے دورے پر روانہ، افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی
- کراچی: 7ماہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا مبینہ طور پر قتل
- پی ایس ایل9؛ میچز کہاں ہوں گے! شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر
مچل مارش کا ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام، بھارتی شائقین آگ بگولہ

فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی: آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے بھارتی شائقین کو آگ بگولہ کردیا۔
آسٹریلیا نے گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد پیٹ کمنز نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر مداحوں کیلئے ڈریسنگ روم کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں کینگروز کو فتح کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Mitchell Marsh with the World Cup. pic.twitter.com/n2oViCDgna
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 20, 2023
ان میں سے ایک تصویر میں آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کو صوفے پر بیٹھے آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم کرکٹ کے شائقین کو جو بات زیادہ اچھی نہیں لگی وہ یہ تھی کہ بلے باز نے تصویر کے لئے پوز دیتے ہوئے ٹرافی کے اوپر اپنے پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کی ہار پر ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی طلباء کا بھرپور جشن، ویڈیو وائرل
مچل مارش کی اس حرکت نے فائنل میں شکست پر غمزدہ بھارتی شائقین کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا جنہوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایکس پر بھارتی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرافی کی توہین ہے، آئی سی سی کو اس پر ایکشن لینا چاہئے۔
مزید پڑھیں: مچل مارش کا ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام، بھارتی شائقین آگ بگولہ
ویپن تیواری نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ واقعی افسوسناک ہے جب ٹرافی کا صحیح معنوں میں احترام کرنے والوں کو اسے چھونے کا موقع نہیں ملتا جبکہ جو لوگ پرواہ نہیں کرتے انہیں متعدد مواقع ملتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔