پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب ملازمت کیلیے جانے والا افغان شہری عین وقت پر گرفتار

آفتاب خان  منگل 21 نومبر 2023
فوٹو ایف آئی اے

فوٹو ایف آئی اے

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان مسافرکو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغان مسافرکو گرفتار کیا جس کی شناخت ظہیر احمد کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ظہیر احمد نے جعلی سازی اوردھوکہ دہی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا، شک کی بنیاد پرمسافر کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے دوران اُس کے غیرملکی ہونے کا شبہ پایا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ملازمت کی غرض سےسعودی عرب جارہا تھا، ملزم کے زیر استعمال پاکستانی پاسپورٹ پرسعودی عرب کا ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔