ایف آئی اے کی کارروائیاں، گرفتارملزمان سے ڈھائی کروڑسے زائد برآمد

کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہید ملت روڈ، گارڈن ویسٹ اورشرف آباد میں کارروائیاں کیں


آفتاب خان November 07, 2024

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہرکے تین مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کے ڈھائی کروڑ روپے اور دیگر اشیا برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے شہید ملت روڈ، گارڈن ویسٹ اورشرف آباد میں کارروائیاں کیں، جس کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ گرفتارملزمان سے ڈھائی کروڑروپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی اورچھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پرائزبانڈز چیکس، کمپیوٹرز، موبائل فونز اور دیگرسامان بھی برآمد کیا گیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پہلی کارروائی کے دوران شہید ملت روڈ سے ٹریول ایجنسی کے مالک آصف اشرف اور حوالہ ڈیلر کو گرفتارکیا۔

عدالتی حکم پرگارڈن ویسٹ اورشرف آباد میں کارروائیاں کی گئیں اور ملزمان کے قبضے سے دو کروڑ25 لاکھ روپے کیش، موبائل فون، لیپ ٹاپ اورحوالہ ہنڈی کا ریکارڈ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

کارروائیوں کے دوران 117 چیکس، 61 ہزارروپے مالیت کے پرائزبانڈ، 47 لاکھ روپے کیش، دولیپ ٹاپ، دوکمپیوٹرز،7 موبائل فونز، رجسٹراورلیجرزضبط کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بتایا کہ ملزمان تھرڈ پارٹی کے ذریعے کاروبار کی ادائیگیاں، تصفیہ اور بے نامی کمپنی کے ذریعے حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے