پی ایس ایل9 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 29 نومبر 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے  کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی منتخب کرنا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’’اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں‘‘

پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے

اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی ابتدائی تاریخ8 فروری تا 24 مارچ دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔