- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
- پھیپڑوں میں جاکر کینسر کا علاج کرنے والے مائیکرو بوٹس تیار
- شادی کیلیے نوکری کی شرط، امیدوار نے درخواستِ ملازمت میں اپنا ’حالِ دِل‘ لکھ دیا
- اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز
- وفاقی حکومت امپورٹ سبسٹیٹیوٹ پالیسی پر گامزن
- ڈبہ دودھ پر ٹیکس؛ حکومت نے صارفین پر250 ارب کا بم گرا دیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
- بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
- ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی جاری
- بجٹ منظوری کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
- غلطیاں باربار دہرانے پر مصباح الحق کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
پی ایس ایل9؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلیے ملتان سلطانز نے افتخار احمد کی خدمات حاصل کرلیں، بدلے میں رائلی روسو گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔
فرنچائزز کی ٹریڈنگ کے نتیجے میں ملتان سلطانز نے افتخار احمد اور پہلی پلاٹینم پک جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی رسو اورسلور راؤنڈ پک کا حق حاصل کیا ہے۔
افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سلطانز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، ملتان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہاں کے شائقین میں کرکٹ کا ایک جنون ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سیزنز میں فرنچائز کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تاریخ سامنے آگئی
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بیٹر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں افتخار احمد کا استقبال کرتا ہوں، ان کی مہارت اور تجربہ ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہوگا، ان کی میدان میں پرفامنس ہی نہیں ڈریسنگ روم میں موجودگی بھی خوش آئند ہوگی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا
ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ پی ایس ایل کی بڑی ٹریڈز میں سے ایک کے نتیجے میں افتخار احمد کی خدمات حاصل ہوئی ہیں، وہ ایک میچ ونر ہیں، اننگز کے کسی بھی مرحلے میں فتح کیلیے ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔