ٹی20 ورلڈکپ 2024 رکن ملک نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ورلڈکپ کیلئے مقررہ وقت تک انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، حکومت


ویب ڈیسک December 01, 2023
ورلڈکپ کیلئے مقررہ وقت تک انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، حکومت (فوٹو: ٹوئٹر)

ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، اس وجہ سے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ویسٹ انڈیز کے 7 اور امریکا کے 3 وینیوز کا اعلان کیا تھا، ڈومینیکا کو پہلے راؤنڈ کا ایک اور سپر 8 مرحلے کے 2 میچز کی میزبانی کرنا تھی۔

مزید پڑھیں: مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے تاریخوں کا اعلان

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی20 ورلڈکپ 4 تا 30 جون تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔

کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کُل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں