سلمان بٹ کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھی مشکل ہوگیا

پی سی بی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ ہونے پر افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے


Sports Reporter December 05, 2023
پی سی بی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ ہونے پر افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا افغانستان بورڈ کے ساتھ معاہدہ بھی مشکل ہوگیا۔

پاکستانی چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے کنسلٹنٹ مقرر کیے جانے سے ایک روز قبل سابق کپتان کو افغانستان بورڈ نے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، پی سی بی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ ہونے پر افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملات تعطل کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا

اس حوالے سے سلمان بٹ نے کہاکہ افغانستان بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا، آئندہ سیریز سے قبل 25 روزہ کیمپ کیلیے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، اسی دوران پی سی بی میں بطور مشیر تقرری ہوگئی، میں نے اپنے ملکی کے بورڈ کو ترجیح دی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی تک دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے بھی ان کی خدمات نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں