آئمہ بیگ شادی کرنے والی ہیں؟ گلوکارہ کے نئے تعلق کے چرچے

گلوکارہ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں


ویب ڈیسک November 04, 2024

گلوکارہ آئمہ بیگ کے گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں جس کی وجہ ان کا اور ساتھی گلوکارہ سارہ رضا خان کا تنازع تھا تاہم اب آئمہ بیگ نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس مرتبہ سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی مقبولیت کی وجہ ان کے ساتھ دوسری مرتبہ دکھائی دیئے جانے والا ایک شخص ہے جس کے ساتھ آئمہ محبت میں مبتلا معلوم ہورہی ہیں۔

کچھ دن قبل آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر ایک شخص ’زینو‘ کے ساتھ ڈنر کی ایک تصویر اسٹوری پر اپ لوڈ کی تھی تاہم اب گلوکارہ نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں یہ شخص گلوکارہ سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنر ٹیبل پر پلیٹ میں ڈیزرٹ پیش کیا گیا ہے جس پر چاکلیٹ سے ’آئی لو یو‘ لکھا ہوا ہے۔

ساتھ ہی آئمہ نے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں ہرے رنگ کا ویسٹرن ڈریس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zain Ahmad (@zainoo_95)

ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں آئمہ نے لکھا کہ ’میں نے اس زیادہ اسپیشل کبھی محسوس نہیں کیا‘۔

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے اس نئے شخص کے ساتھ تعلقات کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم اب تک گلوکارہ کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گلوکارہ اس سے قبل اداکار شہباز شگری کی منگیتر تھیں تاہم اس جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا پر منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے