پی ایس ایل9؛ شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2023
بیٹر گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے، اب ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز کا حصہ بنے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

بیٹر گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے، اب ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز کا حصہ بنے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود پی ایس ایل 9 کے لیے  کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ آرڈر بلے باز پاکستان سپرلیگ کے 8ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت  کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

ڈیل کے تحت لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز جا رہے ہیں، ٹریڈ ڈیل کے تحت ملتان سلطانز کو کنگز کی ڈائمنڈ راؤنڈ کی ایک پِک اور سلور راؤنڈ کی ایک پِک ملے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر

فرنچائز اونر سلمان اقبال نے  شان مسعود کو کراچی کنگز میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو اسکواڈ میں بہترین اضافہ قرار دیا اور  کہا کہ پی ایس ایل  کے اگلے ایڈیشن میں  میں شان مسعود کے تجربہ اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔