پشین سے لاپتا بلوچ رہنما دولت خان درانی کی لاش برآمد، کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا

ویب ڈیسک  جمعرات 7 دسمبر 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

بوستان: پشین سے لاپتا بلوچ رہنما دولت خان درانی کی لاش ملی ہے جس پر درانی قومی اتحاد نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین کلی ظریف آباد سے گزشتہ روز بلوچ رہنما دولت خان درانی لاپتا ہوگئی تھے آج ان کی تشدد زدہ لاش یارو کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

لاش ملنے کے بعد درانی قومی اتحاد کے چیئرمین عباس خان درانی کی قیادت میں کارکنوں نے یارو کے مقام پر قومی شاہراہ کوئٹہ چمن روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نعرے لگائے۔

انہوں ںے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دولت خان درانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر دھرنا جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔