کراچی میں بجلی کامنصوبہ زبانی نکلا ، ابتدائی اقدام بھی نہ ہو سکے

اصغر عمر  بدھ 28 مئ 2014
ماحولیاتی اثرات کے تجزیے سے قبل ہی منصوبے کے مقام پرماحول کیخلاف اقدامات شروع فوٹو: فائل

ماحولیاتی اثرات کے تجزیے سے قبل ہی منصوبے کے مقام پرماحول کیخلاف اقدامات شروع فوٹو: فائل

کراچی: بن قاسم میں نیشنل گرڈکے لیے 1200میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم نوازشریف نے 6مئی کوجس منصوبے کا اعلان کیا تھا اس کے لیے ابھی ابتدائی عملی اقدامات بھی شروع نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بات ایکسپریس کو پبلک ہیئرنگ کے سلسلے میں ملنے والے دعوت نامے سے سامنے آئی،اس منصوبے کے عملی آغاز کے لیے عوامی سماعت پہلے 17مئی کومقامی ہوٹل میں ہونا تھی،تاہم ہفتے کو عام تعطیل کے باعث ادارہ تحفظ ماحولیات نے یہ تاریخ تبدیل کرکے29مئی مقررکی اور اب جمعرات کو پبلک ہیئرنگ ہوگی ، اس غلط فہمی کی وجہ سے دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

کیونکہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کے ذمے دار 16مئی کوکے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والی عوامی سماعت میں پہنچ گئے تھے اور چینی ماہرین نے احتجاج کیا تھاکہ یہ جانبدارانہ رویہ ہے، تاہم نعیم مغل نے اس کے برعکس موقف اختیار کیا کہ ہفتے کو تعطیل کے باعث ماہرین اورعوام کی مناسب تعداد شریک نہیں ہوسکتی تھی اور وزیراعظم کے افتتاح کرنے کے باوجود ماحولیاتی اثرات کا جائزہ میرٹ پر لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔