3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکا کیلئے پیغام ہے، حماس رہنما

ویب ڈیسک  پير 29 جنوری 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

حماس کےعہدیدار سمیع ابوزہری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی انتظامیہ کیلئے پیغام ہے۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں سمیع ابوزہری نے کہا غزہ میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں نہ رکیں توسب کونتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

سمیع ابوزہری نے کہا غزہ میں امریکی و صیہونی جارحیت دھماکا خیز حیثیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو اردن میں شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔