بابراعظم نے سوشل میڈیا پر سرفراز سے متعلق اہم انکشاف کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 2 فروری 2024
آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے، سابق کپتان (فوٹو: فائل)

آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے، سابق کپتان (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

گزشتہ روز ٹوئٹر (ایکس) پر لائیو سیشن کے بابراعظم نے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیف بھائی واقعی میرے بلے کی تعریف کرتے ہیں اور مسلسل اصرار کرتے ہیں، ‘یہ میرا بیٹ ہے، میچ کیلئے دوسرے بیٹ کا انتخاب کریں’، سیفی بھائی نے مسلسل میری حمایت کی آج جس مقام پر ہوں اسکا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’شادی کب کرینگے‘‘ بابراعظم کا رضوان کو سوشل میڈیا پر جواب دینے سے گریز

 

انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا رکن بننا چاہتا ہوں، بابراعظم نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سے ایک لیگ کو چننے کا کہا گیا تو مڈل آرڈر بیٹر نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔