اردن میں پروفیسر کی میت کو یونی ورسٹی کا طواف کرایا گیا

ڈاکٹر پروفیسر مصطفیٰ العبادلہ نے نامیاتی کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کیا تھا


ویب ڈیسک February 21, 2024
ڈاکٹر پروفیسر مصطفیٰ العبادلہ نے نامیاتی کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کیا تھا، فوٹو: فائل

اردن میں سائنس دان اور نامیاتی کیمسٹری کے استاد پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ العبادلہ کی میت کو تدفین سے قبل ان کی وصیت کے مطابق یونیورسٹی کی عمارت کے چاروں اطراف گھمایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اردن کے 90 سالہ سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ العبادلہ نے موت سے چند روز قبل ہی اپنی جامعہ سے محبت، اساتذہ کے احترام اور لگاؤ کی وجہ سے میت کو یونیورسٹی کی راہ داریوں سے گزارنے کے بعد دفن کرنے کی وصیت کی تھی۔

1967 میں برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی سے آرگینک کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرنے اور 100 سے زائد سائنسی مقالے تحریر کرنے والے ڈاکٹر مصطفیٰ العبدلہ نے 1968 سے اردن یونیورسٹی میں پڑھانا شروع کیا تھا۔

پروفیسر مصطفیٰ العبادلہ کو یونی ورسٹی کے قبرستان میں ہی دفن کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبا اور حکومتی حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وہ اسلامی دنیا اور بالخصوص عرب ممالک کے لیے قابل فخر سرمایہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں