پی ایس ایل 9 ملتان سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرادیا

180 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی


ویب ڈیسک February 25, 2024
دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔

خواجہ نافع 36، رلی روسو 30 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد علی ڈیوڈ ولی نے 3، 3، ابرار احمد نے 2 اور اسامہ میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، اوپنر عثمان خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان محمد رضوان نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

رضا ہینڈرکس اور طیب طاہر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ہینڈرکس 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ طاہر نے 35 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے سلطانز کیخلاف ابتدائی اوورز میں وکٹیں حاصل کرکے پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر ملان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

ریلی روسو کپتان، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق، محمد عامر، ابرار احمد

ملتان سلطانز کا اسکواڈ

محمد رضوان کپتان، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، عباس آفریدی، محمد علی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں