پاکستان مخالف فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائر ایراسمس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز انکا آخری اسائنمنٹ ہوگی


ویب ڈیسک February 29, 2024
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز انکا آخری اسائنمنٹ ہوگی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان مخالف فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آنے والے جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ ماریس ایراسمس کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہوگی۔

انہوں نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ دو متنازع نوبالز، امپائر ایک، ٹیمیں پاکستان اور بنگلہ دیش

ایراسمس نے 18 ویمن ٹی20 میچز میں بھی فرائض انجام دیے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔

جنوبی افریقی امپائر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو بتایا دیا تھا، بڑھتی عمر کی وجہ سے مجھے ریٹائر ہونے کا نہیں کہا گیا۔

مزید پڑھیں: کوہلی نے پاک بھارت میچ میں 'غیر منصفانہ فائدہ' اٹھایا، سابق کرکٹر

ایراسمس جنوبی افریقا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر تنقید کی زد میں آئے تھے جبکہ پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال کا سگنل دینے پر انہیں کئی سابق کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں