کراچی ایئر پورٹ پر جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ کے حامل 3 مسافر گرفتار

ملزمان کو شہریت کے حوالے جانچ پڑتال اور مزید قانونی کارروائی کیلیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا، ترجمان


Staff Reporter March 03, 2024
—فائل فوٹو

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پر بیرون ملک سے آنے والے جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ کے حامل 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کے تعینات عملے نے بیرون ملک سے آنے والے 3 مسافروں کو ایمرجنسی اور نان اسٹینڈرڈ پاسپورٹس پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، جن میں محمد صدیق، ابوبکر اور عبدالرحمان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم صدیق اور ابوبکر کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایمرجنسی پاسپورٹس جعلی نکلے جبکہ ملزم عبدالرحمان کے پاسپورٹ پر جعلی تجدید اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر SV700 سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو شہریت کے حوالے جانچ پڑتال اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں