رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک
شہری نے مددگار 15 پر واردات کی اطلاع دی، پولیس پہنچی تو مقابلہ شروع ہوگیا
رائے ونڈ اڈہ پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
لاہور پولیس کے مطابق محمد زاہد نامی شہری نے مددگار 15 پر اطلاع دی تھی کہ تین ڈاکوؤں نے اس سے 30 ہزار روپے نقد اور موبائل چھین لیا ہے، اطلاع ملتے ہی پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک جبکہ تیسرا فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔