چین میں نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا وجہ سامنے نہ آسکی

جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا، وہاں پانی کا رنگ تھوڑا ماند پڑتے ہوئے دیکھا گیا


ویب ڈیسک April 01, 2024
[فائل-فوٹو]

چین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں دریائی نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک نہر نے مقامی افراد میں اس وقت تجسس پیدا کر دیا جب اس کا رنگ اچانک سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا۔

فوٹیج میں متحرک پانی دیکھا جاسکتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسے کسی کیمیکل کی مدد سے رنگ دیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا، وہاں پانی کا رنگ تھوڑا ماند پڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

مقامی افراد نے خدشات کا اظہار کیا جس میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا ایک قریبی پیٹرول اسٹیشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کیمیائی فضلے کو پانی میں ڈال رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ کہ فوٹیج اصلی ہے نہ کہ اسپیشل افیکٹس۔ صارف نے مزید کہا کہ میں نے ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

صارف تھوڑی دیر بعد جب جائے وقوعہ پر واپس گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پانی اپنے معمول کے رنگ پر واپس آ چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے چین کے ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں