اداکارہ مِیرا کا بازو فریکچر ہوگیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2024
دورانِ شوٹنگ ایکٹریس زخمی ہوئیں، خاندانی ذرائع (فوٹو: فائل)

دورانِ شوٹنگ ایکٹریس زخمی ہوئیں، خاندانی ذرائع (فوٹو: فائل)

پاکستان کی معروف اداکارہ مِیرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لالی ووڈ اداکارہ مِیرا شوٹنگ کے دوران گر گئیں جس کے باعث انکا بازو فریکچر ہوا ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔