خاتون کا 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ

اگرچہ کینو کا رس کچھ فوائد پیش کرتا ہے تاہم ماہرینِ صحت ایسی خوراک کو نقصان دہ قرار دیتے ہیں


ویب ڈیسک April 18, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک خاتون حال ہی میں 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کے تجربے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والی این اوسبورن نے سوشل میڈیا پر 40 دن تک صرف ایک ہی خورک پر گزارا کرنے کا تجربہ شیئر کیا ہے جس میں صرف آرنج جوس شامل تھا۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، این اوسبورن نے اس تجربے کو زبردست تجربہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اس کی وجہ سے انہوں نے جذباتی، جسمانی اور روحانی فوائد حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ خوراک ان کی طویل مدتی صرف پھلوں والی خوراک سے بھی میل کھاتی ہے جبکہ اس تجربے نے انہیں پھلوں کی مزید اہمیت اور فوائد سے روشناس کرایا ہے۔



اگرچہ آرنج جوس کچھ فوائد پیش کرتا ہے جیسے وٹامن سی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس وغیرہ تاہم ماہرینِ صحت عام طور پر ایسی خوراک کو نقصان دہ قرار دیتے ہیں جو صرف ایک ہی قسم کے کھانے پر مشتمل ہو۔

این اوسبورن کے مثبت تجربے کے باوجود ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صرف پھلوں پر مبنی خوراک میں طویل مدتی صحت کے لیے ضروری غذائیت کی کمی ہوتی ہے جو کہ ممکنہ خطرات سے وابستہ ہے۔

زیادہ پھل کھانے یا پھل دار ڈائیٹ پر عمل کرنے سے وزن میں اضافہ، ذیابیطس اور غذائیت کی کمی جیسے وٹامن بی 12، وٹامن ڈی، کیلشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی کمی ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں