بہیمانہ قتل بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی

بی جے پی رہنما کی پہلی بیوی سے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کے قتل کیلیے 65 لاکھ سپاری دی تھی


ویب ڈیسک April 23, 2024
بی جے پی رہنما کی پہلی بیوی سے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کے قتل کیلیے 65 لاکھ سپاری دی تھی

مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے بیٹے نے جائیداد کے لیے اپنے والدین اور سوتیلے بھائی کو قتل کروانے کے لیے 65 لاکھ روپے سپاری دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے رہنما کے بیٹے سمیت 4 افراد کو رواں ماہ کے آغاز میں بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس اندھے قتل کیس میں دل دہلادینے والے انکشافات کیے ہیں۔

پولیس نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی لیڈر پرکاش بکالے کی دوسری اہلیہ سے بیٹے اور دیگر 3 افراد کو قتل کرنے والے کرایے کے قاتل تھے جنھیں سپاری پہلی بیوی کے بیٹے نے دی تھی۔

کرایے کے قاتلوں نے پولیس کو بتایا کہ ونائک بکالے ساری جائیداد ہتھیالینے کے لیے اپنے باپ، سوتیلی ماں اور سوتیلے بھائی کو قتل کروانا چاہتا تھا اور اس کے لیے 65 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی۔

کرایے کے قاتلوں نے پرکاش بکالے کے گھر میں گھس کر سوئی ہوئی ایک خاتون، ایک مرد اور 17 سالہ لڑکی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ وہ سمجھے سونے والے پرکاش بکالے، ان کی اہلیہ اور بیٹا ہے جب یہ لوگ مہمان تھے۔

چیخ و پکار کی آواز سُن کر پرکاش بکالے کا بیٹا کارتک بکالے بھاگتا ہوا اوپری منزل کی جانب آیا تو ملزمان نے اسے بھی قتل کردیا۔

آئی جی پولیس وکاس کمار نے بتایا کہ 8 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں